قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلْفَلَقِ﴿١﴾
کہہ دیجئے کہ میں صبح کے مالک کی پناہ چاہتا ہوں
مِن شَرِّ مَا خَلَقَ﴿٢﴾
تمام مخلوقات کے شر سے
وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ﴿٣﴾
اور اندھیری رات کے شر سے جب اس کا اندھیرا چھا جائے
وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّٰثَٰتِ فِى ٱلْعُقَدِ﴿٤﴾
اور گنڈوں پر پھونکنے والیوں کے شر سے
وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ﴿٥﴾
اور ہرحسد کرنے والے کے شر سے جب بھی وہ حسد کرے