85 · Makkī

البروج

Al-Burooj·The Constellations

✦ memorize this sūrah

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْبُرُوجِ﴿١﴾

    برجوں والے آسمان کی قسم

  2. وَٱلْيَوْمِ ٱلْمَوْعُودِ﴿٢﴾

    اور اس دن کی قسم جس کا وعدہ دیا گیا ہے

  3. وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ﴿٣﴾

    اور گواہ اور جس کی گواہی دی جائے گی اس کی قسم

  4. قُتِلَ أَصْحَٰبُ ٱلْأُخْدُودِ﴿٤﴾

    اصحاب اخدود ہلاک کردیئے گئے

  5. ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلْوَقُودِ﴿٥﴾

    آگ سے بھری ہوئی خندقوں والے

  6. إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ﴿٦﴾

    جن میں آگ بھرے بیٹھے ہوئے تھے

  7. وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ﴿٧﴾

    اور وہ مومنین کے ساتھ جو سلوک کررہے تھے خود ہی اس کے گواہ بھی ہیں

  8. وَمَا نَقَمُوا۟ مِنْهُمْ إِلَّآ أَن يُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَمِيدِ﴿٨﴾

    اور انہوں نے ان سے صرف اس بات کا بدلہ لیا ہے کہ وہ خدائے عزیز و حمید پر ایمان لائے تھے

  9. ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ﴿٩﴾

    وہ خدا جس کے اختیار میں آسمان و زمین کا سارا ملک ہے اور وہ ہر شے کا گواہ اور نگراں بھی ہے

  10. إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُوا۟ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا۟ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ ٱلْحَرِيقِ﴿١٠﴾

    بے شک جن لوگوں نے ایماندار مردوں اور عورتوں کو ستایا اور پھر توبہ نہ کی ان کے لئے جہنمّ کا عذاب ہے اور ان کے لئے جلنے کا عذاب بھی ہے

  11. إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ جَنَّٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَٰرُ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْكَبِيرُ﴿١١﴾

    بے شک جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے وہ جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے

  12. إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ﴿١٢﴾

    بے شک آپ کے پروردگار کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے

  13. إِنَّهُۥ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ﴿١٣﴾

    وہی پیدا کرنے والا اور دوبارہ ایجاد کرنے والا ہے

  14. وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلْوَدُودُ﴿١٤﴾

    وہی بہت بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے

  15. ذُو ٱلْعَرْشِ ٱلْمَجِيدُ﴿١٥﴾

    وہ صاحبِ عرش مجید ہے

  16. فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ﴿١٦﴾

    جو چاہتا ہے کرسکتا ہے

  17. هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْجُنُودِ﴿١٧﴾

    کیا تمہارے پاس لشکروں کی خبر آئی ہے

  18. فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ﴿١٨﴾

    فرعون اور قوم ثمود کی خبر

  19. بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى تَكْذِيبٍ﴿١٩﴾

    مگر کفاّر تو صرف جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں

  20. وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطٌۢ﴿٢٠﴾

    اور اللہ ان کو پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے

  21. بَلْ هُوَ قُرْءَانٌ مَّجِيدٌ﴿٢١﴾

    یقینا یہ بزرگ و برتر قرآن ہے

  22. فِى لَوْحٍ مَّحْفُوظٍۭ﴿٢٢﴾

    جو لوح محفوظ میں محفوظ کیا گیا ہے

Quran Translation Name: علامہ جوادی Translator: Syed Zeeshan Haider Jawadi Language: Urdu ID: ur.jawadi Last Update: December 24, 2010 Source: Tanzil.net

Play surah